1 دسمبر 2013 - 20:30
یمن، ہونے والی جھڑپوں میں سو سے زائد ہلاک

یمن کے ایک سرکاری عہدیدار کا کہنا ہے کہ شمالی یمن میں الحوثی گروہ کے افراد اور تکفیری دہشتگردوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں کم از کم ایک سو بیس افراد ہلاک اور درجنوں دیگر زخمی ہوگئے۔

ابنا: ذرائع کے مطابق فریقین کے درمیان گذشتہ مہینے عمل میں آنے والی فائربندی کے نگراں کمیٹی کے چیئرمین کے بقول الحوثی گروہ کے افراد اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ تکفیری دہشتگردوں کے درمیان یہ شدید جھڑپیں صوبے صعدہ میں واقع شہر دماج میں ہوئیں۔ دوسری جانب شمالی یمن میں بحران کا خاتمہ کرانے کیلئے تشکیل دی جانے والی صدارتی کمیٹی کے سربراہ یحي ابو اصبع نے دماج کی صورت حال کو ایک المیہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں راستوں میں بکھری پڑی ہیں جبکہ اس علاقے میں غذائی اشیاء کی شدید قلّت کا سامنا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ یمن کے صوبے صعدہ میں گذشتہ کئی ہفتوں سے الحوثی گروہ اور تکفیری دہشتگردوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے جن میں ابتک سینکڑوں کی تعداد میں افراد ہلاک و زخمی ہوچکے ہیں۔  ......./169